شہ کا بیمار ہے اب تیرے حوالے زینب
سو گئے دشت مے سب گود کے پالے زینب
اب تو عبّاس نہیں قاسمو اکبر بھی نہیں
ہیں پڑے دشت میں سب تیرے جیالے زینب
بولے سرور تیرے بیٹے تو بہت کمسن ہیں
آخری بار کلیجے سے لگالے زینب
شہ نے فرمایا کے مقتل میں تیرے بیٹوں نے
روندھ کر رکھ دے دشمن کے رسالے زینب
شام غربت سے نہیں بڑھ کے مصیبت کوئی
اب پدر کو پے امداد بلالے زینب
کربلا آکے بھی اس فکر میں دن رات رہی
کس طرح اپنے برادر کو بچالے زینب
چاروں جانب نظر آتے ہیں بھڑکتے شعلے
کیسے بیمار کو خیمے سے نکالے زینب
ہاے وہ قید کے جس قید کا یہ عالم تھا
دیکھ پایی نہ کبھی دن کے اجالے زینب
پشت ناقہ سے لائینو نے الگ باندھا ہے
ہاے کس طرح سکینہ کو سنبھالے زینب
وقت رخصت شہ مظلوم نے کوثر یہ کہا
جو بچے ہیں وہ ہیں سب تیرے حوالے زینب
کلام - کوثر اعظمی
سو گئے دشت مے سب گود کے پالے زینب
اب تو عبّاس نہیں قاسمو اکبر بھی نہیں
ہیں پڑے دشت میں سب تیرے جیالے زینب
بولے سرور تیرے بیٹے تو بہت کمسن ہیں
آخری بار کلیجے سے لگالے زینب
شہ نے فرمایا کے مقتل میں تیرے بیٹوں نے
روندھ کر رکھ دے دشمن کے رسالے زینب
شام غربت سے نہیں بڑھ کے مصیبت کوئی
اب پدر کو پے امداد بلالے زینب
کربلا آکے بھی اس فکر میں دن رات رہی
کس طرح اپنے برادر کو بچالے زینب
چاروں جانب نظر آتے ہیں بھڑکتے شعلے
کیسے بیمار کو خیمے سے نکالے زینب
ہاے وہ قید کے جس قید کا یہ عالم تھا
دیکھ پایی نہ کبھی دن کے اجالے زینب
پشت ناقہ سے لائینو نے الگ باندھا ہے
ہاے کس طرح سکینہ کو سنبھالے زینب
وقت رخصت شہ مظلوم نے کوثر یہ کہا
جو بچے ہیں وہ ہیں سب تیرے حوالے زینب
کلام - کوثر اعظمی
0 comments:
Post a Comment